مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سلامتی کونسل نے فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے کے سلسلے میں مصر کی طرف سے پیش کردہ قرار داد پر ووٹنگ غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت پر مصر نے غربِ اردن میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر پر مجوزہ قرارداد پر ووٹنگ ملتوی کردی۔ ووٹنگ رکوانے کیلئے ٹرمپ نے مصری صدر عبد الفتاح السیسی سے بھی بات کی تھی۔ ذرائع کے مطابق امریکہ اس قرارداد میں ووٹ ڈالنے سے گریز کرنے پر غور کر رہا تھا ۔
اسرائیل نے مصر کی قرار داد پر ووٹنگ رکوانے کیلئے ٹرمپ سے رابطہ کیا،جس کے بعد ٹرمپ نے سلامتی کونسل اور مصری صدر سے رابطہ کیا۔السیسی اور ٹرمپ کے درمیان رابطے میں اتفاق کیا گیا کہ نئی امریکی انتظامیہ اس معاملے پر غور کرے گی۔ مصر کی جانب سے قرارداد واپس لینے پر کچھ ملکوں نے اسے تنقید کا نشا نہ بنایا ہے ۔
سلامتی کونسل نے فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے کے سلسلے میں مصر کی طرف سے پیش کردہ قرار داد پر ووٹنگ غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ہے۔
News ID 1869183
آپ کا تبصرہ